کم نگاہی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - کم نظری، بے توجہی۔ "اس بے اعتنائی و کم نگاہی کا ازالہ کیا جائے جو مومن کے ساتھ ایک عرصے سے برتی جا رہی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب فن و شخصیت (ملاحظات) )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم 'نگاہ' بطور لاحقہ فاعلی لانے اور اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کم نظری، بے توجہی۔ "اس بے اعتنائی و کم نگاہی کا ازالہ کیا جائے جو مومن کے ساتھ ایک عرصے سے برتی جا رہی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب فن و شخصیت (ملاحظات) )

جنس: مؤنث